کوریا میں زیر تعلیم طلباء کیلئے پارٹ ٹائم جاب گائیڈ

part

کوریا میں زیر تعلیم یونیورسٹی سٹوڈنٹس اور زبان سیکھنے والے طلباء کو پارٹ ٹائم جاب کرنے کیلئے کورین زبان میں مخصوص مہارت کا حامل ہونا اور یونیورسٹی میں موجود انٹرنیشنل سٹوڈنٹس انچارج سے کام کی اجازت لینا لازمی ہے

کورین زبان کے ویزا پر کوریا میں داخل ہونے والے طلباء کوریا آنے کے چھ ماہ بعد پارٹ ٹائم جاب سکتے ہیں اور اگر کورین زبان میں لیول-ٹو ہونے کی صورت میں فی ہفتہ بیس گھنٹے کام کیا جا سکتا ہے اور مطلوبہ قابلیت پر پورا نہ اترنے کی صورت میں فی ہفتہ دس گھنٹے کام کیا جا سکتا ہے

بیچلر ڈگری کے پہلے سال سے دوسرے سال تک کے طلباء ٹوپک لیول تھری ہونے کی صورت میں ویک ڈیز میں ٢٠ گھنٹے اور ویک اینڈز اور چھٹیوں کے دوران بغیر کسی حد کے کام کر سکتے ہیں بصورت دیگر فی ہفتہ بشمول ویک اینڈز اور چھٹیوں کے صرف ١٠ گھنٹے کام کر سکتے ہیں

بیچلر ڈگری کے تیسرے اور چوتھے سال کے طلباء، ماسٹرز ڈگری اور پی ایچ ڈی ڈگری کے طلباء کو پارٹ ٹائم جاب کی اجازت حاصل کرنے کیلئے کورین زبان میں لیول-٤ درکار ہے. بصورت دیگر تیسرے اور چوتھے سال کے طلباء فی ہفتہ ١٠ گھنٹے، ماسٹرز ڈگری اور پی ایچ ڈی ڈگری کے طلباء فی ہفتہ ١٥ گھنٹے کام کرنے کے اہل ہیں

انگلش میڈیم سٹوڈنٹس ٹوفل سکور ٥٣٠، آئیلٹس ٥.٥، سی ای ایف آر B-ٹو، ٹیپس سکور ٦٠٠ ہونے کی صورت میں یا انگریزی زبان استعمال ہونے والے ملک سے تعلق رکھنے والے طلباء کو کورین لیول سکور جمع کروانے سے استشنیٰ حاصل ہے

گزشتہ سیمسٹرمیں حاضری ستر فیصد سے کم ہونے کی صورت میں یا گریڈ سی گریڈ سے کم ہونے کی صورت میں پارٹ ٹائم جاب کی اجازت نہیں کی جا سکتی

اس کے علاوہ کام کی اجازت کے بغیر کنسٹرکشن سائٹ یا مینوفیکچرنگ سائٹ پر کام کرتے ہوئے پکڑے جانے کی صورت میں کام کی مدت سے بلا واسطہ تیس دن کے اندر اندر ملک بدر کر دیا جائے گا اور کام کی اجازت لئے بغیر کام کرنے کی تصدیق ہونے پر تعلیم مکمل ہونے کے بعد ملازمت کی تلاش کا ویزا فراہم نہیں  جائے گا

پارٹ ٹائم جاب کرنے کیلئے اسکول یا یونیورسٹی میں موجود انٹرنیشنل سٹوڈنٹس انچارج سے تفصیلی معلومات لینا بہتر ہے

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.