ٹوپک ٹیسٹ، امتحان میں غیر قانونی حرکات کا بڑھتا ہوا رحجان

Credit: KBS News

پچھلے 1 سال میں کورین زبان کے امتحان ٹوپک میں غیر قانونی حرکات کے واقعات میں 2 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

کورین میوزک کے-پاپ میں دلچسپی کی وجہ سے ٹوپک امتحان میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن امتحان کے دوران پیش آنے والے غیر قانونی حرکات کے واقعات میں بھی اسی تیزی سے اضافہ پیدا ہوا ہے

 گزشتہ 8 اکتوبر کو،  ڈیموکریٹک پارٹی سےتعلق رکھنے والے پارک چھن دے جو کہ قومی اسمبلی کے بورڈ آف ایجوکیشن کے ایک ممبر بھی ہیں، نے وزارت تعلیم کی جانب سے جمع کرائے گئے کورین زبان کے ٹیسٹ ‘ٹوپک’ کی حالیہ پانچ سالہ کے اعداد و شمار تجزیہ کیا۔ نتائج کے مطابق 2017 میں ٹوپک امتحان کے دوران کل ایسے واقعات کی تعداد 177 تھی جبکہ 2018 میں تقریباً 2 گنا اضافے کے ساتھ کل 401 واقعات دیکھنے میں آئے

امتحان کے دوران پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لیا جائے تو 2015 سے 2018 تک سب سے زیادہ ‘امتحان کے دوران الیکٹرانک آلات استعمال کرنے کے 275 واقعات، اس کے بعد اپنی جگہ کسی اور کو امتحان میں بھیجنے 160 واقعات، امتحان کا وقت شروع ہونے سے پہلے یا ختم ہونے کے بعد جوابات لکھنے کے کل 111 واقعات  جبکہ امتحان کے دوران کسی سے بات چیت یا جواب نامے کی رد و بدل کے کل 94 واقعات رجسٹر ہوئے

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.