غیر قانونی باشندے، رضاکارانہ واپسی کی درخواست آن لائن جمع کروائیں

گزشتہ ترامیم کے تحت غیر قانونی طور پر کوریا میں رہائش پزیرغیر ملکی افراد واپسی کی درخواست اب آن لائن جمع کروا سکتے ہیں

٥ مارچ کو وزارت انصاف نے اعلان کیا کہ غیر قانونی باشندوں کی نقل و حمل کو کم کرنے کیلئے ١١ مارچ سے آن لائن ایپلیکیشن سسٹم کا آغاز کیا جا رہا ہے

روانگی سے ٣ دن پہلے تک آن لائن ہائی کوریا ویب سائٹ کے ذریعے درخواست جمع کروانے کے بعد روانگی کے دن ائیرپورٹ جا کر فوراً روانہ ہو سکتے  ہیں

رضاکارانہ واپسی  کے حامل غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لئے لازم ہو گا  کے روانگی سے ٣ سے ١٥ دن قبل ہائی کوریا ویب سائٹ پر اپنی ذاتی معلومات، متوقع روانگی کا دن، روانگی کا ائیرپورٹ اور روانگی کی پرواز کی معلومات وغیرہ رجسٹر کریں

ایسے افراد جو آن لائن روانگی کی درخواست جمع کروا چکے ہوں، روانگی کے دن رضاکارانہ واپسی کی درخواست کی کاپی، پاسپورٹ کی کاپی، روانگی کی ٹکٹ کی کاپی کے ساتھ روانگی سے ٤ گھنٹے قبل صرف ائیرپورٹ پر واقع امیگریشن آفس جا کر رضاکارانہ واپسی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد فوری روانہ ہو سکتے ہیں

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.